ہمارے بارے میں

ProMosaik چلڈرن فروری 2019میں مترجم، مصنف اور انسانی حقوق کی رہنما مائلینا ریمپولڈی نے استنبول میں قائم کی تاکہ بچوں کی کتابوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے اسے مفت آن لائن فراہم کیا جاسکے۔ 

ProMosaik چلڈرن کا مقصد تمام بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے اس لیے اس کا یہ ماننا ہے کہ ہر بچے کو کتاب پڑھنے کا حق ہے اور اس کے خاندان کی مالی مشکلات یا اس کے معاشرے میں موجود سماجی پریشانیوں کی وجہ سے یہ حق اس بچے سے نہیں چھینا جانا چاہیے۔

ProMosaik چلڈرن کا اس بات پر یقین ہے کہ بچوں کی کتابوں کا ایسی دنیا کے قیام میں اہم کردار ہوتا ہے کہ جس میں «غیرملکی» ثقافت اور مذاہب کیلیے زیادہ برداشت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

شائد ProMosaik چلڈرن کا مقصد آپ کیلیے ایک خواب یا ایک افسانے کی حیثیت رکھتا ہو، مگر پھر بھی یہ ایک ایسا مقصد ہے جو ہم آپ سے ضرور شیئر کرنا چاہیں گے۔

ProMosaik چلڈرن کے بنیادی گروپ میں مصنف، مترجم، انسانی حقوق کے رہنما اور ان کے شراکت دار شامل ہیں۔